کراچی سے حیدر آباد تک شدید ٹریفک جام

کراچی سے حیدر آباد تک شدید ٹریفک جام

حیدرآباد: کراچی کے عاقے نوری آباد سے لیکر حیدرآباد تک شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیش آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کو ملانے والی سپرہائی وے ٹرالر خراب ہونے کے بعد کئی گھنٹے بند رہی جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑاہے۔

سپرہائی وے پرتعمیراتی کام جاری ہے اور اس سلسلے میں ٹریفک کو متبادل راستوں سے موڑا جارہا ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر لکی چڑھائی کے قریب متبادل راستے پر موجود ٹرالر خراب ہوگیا۔

ٹریلرکو تو کچھ دیر میں ہی ہٹادیا گیا لیکن دونوں ٹریک پرگاڑیاں آمنےسامنےآگئیں۔حیدرآباد سےکراچی آنےوالےٹریک پرگاڑیاں پھنسی رہیں۔ اور کئی گھنٹے تک شہری گاڑیوں میں پریشان بیٹھے رہے۔