دوا کی قیمت میں راتوں رات2600 فیصد اضافہ کردینے پرامریکی کمپنی کو 8 کروڑ42 لاکھ پاﺅنڈ جرمانہ

 دوا کی قیمت میں راتوں رات2600 فیصد اضافہ کردینے پرامریکی کمپنی کو 8 کروڑ42 لاکھ پاﺅنڈ جرمانہ

لندن : برطانوی حکام نے معروف امریکی دوا ساز کمپنی ”فائزر“ کو مرگی کی دوا میں راتوں رات2600 فیصد اضافہ کردینے پر8 کروڑ42 لاکھ پاﺅنڈ جرمانہ کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ستمبر2012ءمیں مرگی کی دوا فینی ٹوئین سوڈیم کیپسولز کو اچانک فلن فارما نامی ڈسٹری بیوشن کمپنی کو فروخت کردیا جس نے دوا کا نام تبدیل کرکے اس کی قیمت2600فیصد بڑھا دی۔

برطانیہ میں اس مرض کے 48 ہزار مریضوں کو اس دوا کی فراہمی کےلئے صرف سرکاری اخراجات20 لاکھ پاﺅنڈ سالانہ سے بڑھ کر5 پاﺅنڈ سالانہ تک پہنچ گئے۔ مریضوں کےلئے کسی دوسری کمپنی کی تیارکردہ یہ دوا خرید کر فوری استعمال ممکن نہیں تھا اس لئے انہوں نے اس دوا کو مجبوراً مہنگے داموں خریدا۔ حکام نے ڈسٹری بیوشن کمپنی فلن فارما کوبھی52 لاکھ پاﺅنڈجرمانہ کیا ہے۔