ایلسٹرکک بھارت کے خلاف 2 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے بلے با ز

ایلسٹرکک بھارت کے خلاف 2 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے بلے با ز

ممبئی : انگلش ٹیم کے کپتان اور سٹار اوپننگ بلے باز ایلسٹرکک نے بھارت کے خلاف باہمی ٹیسٹ میچز میں 2 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں، کک نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 46 رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، کک نے بھارت کے خلاف 42 اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کئے۔
جس میں ان کی 6 شاندار سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں، اس سے قبل رکی پونٹنگ، کلائیو لائیڈ، جاویدمیانداد، شیونارائن چندرپال اور مائیکل کلارک بھی بھارت کے خلاف دو ہزار ٹیسٹ رنز عبور کر چکے ہیں، پونٹنگ 2555رنز بنا کر پہلے، لائیڈ 2344 رنز کے ساتھ دوسرے، میانداد 2228 رنز بنا کر تیسرے، چندرپال 2171 رنز بنا کر چوتھے اور کلارک 2049 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔