افسوس ہے کہ کرپشن کے اس سمندر کے ساتھ 2017 میں داخل ہوں گے ، سراج الحق

افسوس ہے کہ کرپشن کے اس سمندر کے ساتھ 2017 میں داخل ہوں گے ، سراج الحق

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پانامہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج فیصلہ یہی ہوا کہ 2017 میں کیس سنا جائے گا۔افسوس ہے کہ کرپشن کے اس سمندر کے ساتھ 2017 میں داخل ہوں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگردال میں کچھ کالانہیں ہوتا توحکومت ایسے فیصلے نہیں کرتی۔قوم کی خواہش تھی کہ پاناما کا فیصلہ 2016 میں ہو۔نئےسال میں بھی کرپشن کےکیس کیساتھ داخل ہونا پڑے گا۔ہم 2017 میں بھی اس کیس کا پیچھا کریں گے۔کیس کا جلد فیصلہ نہ ہونے پر افسوس ہے۔موجودہ چیف جسٹس کو پیغام دیا گیا کہ آپ یہ کیس نہ سنیں ۔اگر دال میں کچھ کالا کالا نہیں تھا تو کیاتھا؟ کمیشن کا مطالبہ تمام سیاسی جماعتوں کا تھا۔اگرپتہ نہ چلےکہ پیسہ کہاں سےکہاں گیاتوکیااس پرسزا دے دیں؟