پنجاب میں بلدیاتی انتخابات،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع

لاہور::پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیاہے ۔بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آخری مرحلہ آج سے شروع ہو گیا،جس کیلئے میئر،ڈپٹی میئر،چئیرمین اور وائس چئیرمین کی نشستوں کیلئے امیدوار آج سے کاغذات نامزدگی جمع کروارہے ہیں۔

 کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے جبکہ پولنگ 22 دسمبر کو ہوگی۔ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے امیدوار آج سے ریٹرننگ افسروں کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کریں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال دس دسمبر سے گیارہ دسمبر تک کی جائے گی۔انتخابات کے آخری مرحلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے مئیر اور ڈپٹی میئرز کے ساتھ ساتھ پنجاب کی میونسپل کارپوریشنز ،میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں،کامیاب امیدوار 31 دسمبر کو