لیبیا،داعش کے ٹھکانے سے 266 جنگجووں کی لاشیں برآمد

لیبیا،داعش کے ٹھکانے سے 266 جنگجووں کی لاشیں برآمد

طرابلس :لیبیا میں اتحادی حکومت کی سیکیورٹی فورسز نے امدادی ادارے ہلال احمر کے کارکنان کی معاونت سے ساحلی علاقے الجیزہ میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے آخری ٹھکانے سے 266 شدت پسند جنگجوو¿ں کی لاشیں برآمد کرلیں ،ان جنگجوﺅں کو لیبی فورسز نے حالیہ ایام میں ’بنیان المرصوص‘ آپریشن کے دوران ہلاک کیا تھا۔
عرب ٹی وی کے مطابق بنیان المرصوص‘ میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ساحلی الجیزہ کالونی سے داعش کے آخری ٹھکانے کو بھی کلیر کرا لیا گیا ہے۔ اس دوران فورسز نے ہلال احمر کے کارکنان کی معاونت سے داعش کے 230 جنگجوﺅں کیلاشیں برآمد کی گئیں جب کہ گذشتہ روز مجموعی طور پر داعشی جنگجووں کی 266 لاشیں قبضے میں لی گئی ہیں۔