دہشت گردوں کو معلومات دینے پر سپیشل برانچ کا اہلکار گرفتار،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی

دہشت گردوں کو معلومات دینے پر سپیشل برانچ کا اہلکار گرفتار،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی

کراچی:کراچی کاونٹر ٹیررازم  کے ایڈیشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی کا کہناہے کہ انہوں نے اسپیشل برانچ کے اہلکار کو دہشتگردوں کا ساتھ دینے پر گرفتار کر لیا ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ  اسپیشل برانچ  کے اہلکارعرفان کو خفیہ معلومات پر گرفتار کیا گیاہے ۔

 ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا مزید کہناتھا کہ گرفتار اہلکار سے تحقیقات کررہے ہیں،دہشت گردوں کو چھاپے کی اطلاع اسپیشل برانچ کے لوکیٹر آپریٹر نے دی تھی۔

اسپیشل برانچ کے لوکیٹرآپریٹرعرفان نے چھاپے کی اطلاع دہشتگردوں کو دی۔چھاپے کے لیے جانے والی ٹیم کی پیشگی اطلاع ملزمان کو تھی۔