انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 146 رنز بنا لیے

بھارت نے بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 146 رنز بنا لیے ہیں

انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 146 رنز بنا لیے

ممبئی: بھارت نے بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 146 رنز بنا لیے ہیں۔ممئی میں کھیلے جا رہے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارتی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 39 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، 24 رنز بنانے والے بلے باز معین علی ایک اندر آتی گیند پر ڈرائیو کھیلنے گئے اور وکٹ گنوا بیٹھے۔تاہم مرلی وجے اور چتیشور پجارا نے عمدہ بیٹنگ سے ابتدائی نقصان کا ازالہ کر دیا اور دوسرے دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو بھارت ایک وکٹ کے نقصان 146 رنز بنائے تھے، مرلی وجے 70 اور پجارا 47 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔

بھارت کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 254 رنز درکار ہیں جو اس سے قبل 400 رنز بنا کر آٹ ہو گئی تھی۔دن کی صبح انگلینڈ نے 288 رنز پانچ کھلاڑی آٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو جلد ہی اسے بین اسٹوکس کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا جو 31 رنز بنانے کے بعد روی چندرہ ایشون کی پانچویں وکٹ بنے۔کرس ووکس اور عادل راشد بھی زیادہ مزاحمت نہ کر سکے اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ انگلش ٹیم جلد ہی پویلین لوٹ جائے گی لیکن جوز بٹلر میزبان بالرز کی راہ میں حائل ہو گئے۔انہوں نے 31 رنز بنانے والے جیک بال کے ساتھ نویں وکٹ کیلئے رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کی 400 کے ہندسے تک رسائی کو یقینی بنایا۔بٹلر آٹ ہونے والے آخری انگلش بلے باز تھے جو 76 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے اور انگلینڈ کی اننگز 400 رنز پر تمام ہوئی۔ بھارت کی جانب سے اسپنرز نے وکٹیں لینے کا بیڑا اٹھایا اور روی چندرہ ایشون چھ وکٹوں کے ساتھ پھر بازی لے گئے جبکہ رویندرا جدیجا نے چار وکٹیں لیں۔ بھارت کو سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے اور یہ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی میزبان ٹیم سیریز جیت لے گی۔