مجھے شہرت میری مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے ملی , بشریٰ انصاری

مجھے شہرت میری مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے ملی , بشریٰ انصاری

 لاہور: سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ مجھے بشریٰ انصاری بننے میں ایک مدت لگی ہے اور اس میں میری محنت کے ساتھ پرستاروں کی محبت بھی شامل رہی ۔انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں شروع سے نٹ کھٹ طبیعت کی مالک تھی اور اسی بات کومد نظر رکھتے ہوئے مجھے ٹی وی میں سب سے زیادہ مزاحیہ کردار دینے لگے، کامیڈی دنیا کا مشکل ترین کام ہے مجھے ذاتی طور پرالمیے والے کردار زیادہ پسند ہیں مگر مجھے شہرت میری مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے ملی ۔

انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ آنے والے وقت میں ایک اور اچھی بشریٰ انصاری ہونی چاہیے جو مجھ سے بھی اچھا کام کرے ۔انھوں نے کہاکہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ خوشگوار تھا مستقبل میں بھی اچھے کردار ملے تو فلم میں کام کروں گی۔
 

مصنف کے بارے میں