اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ہوٹل مالک جاں بحق

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ہوٹل مالک جاں بحق

اسلام آباد: مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ہوٹل کا مالک جاں بحق ہوگیا جب کہ واقعہ کے بعد تاجروں نے شدید احتجاج کیا۔

نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ستارہ مارکیٹ میں 2 موٹرسائیکل پرسوار نامعلوم مسلح ملزمان نے ہوٹل میں داخل ہوکرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہوٹل کا مالک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

 پولیس کےمطابق ہوٹل مالک کو 3 گولیاں سینے اور ایک پیٹ میں لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر بھتہ خوری کی کارروائی معلوم ہوتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب مارکیٹ میں ہوٹل مالک کی ہلاکت کے بعد تاجروں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، تاجروں نے احتجاجی طور پر مارکیٹ بندکی اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔