پریانکا کے مداح مایوسی کا شکار مگرکیوں؟

 پریانکا کے مداح مایوسی کا شکار مگرکیوں؟

ممبئی : بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ڈیبیو ہولی وڈ فلم 'بے واچ' کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، تاہم پریانکا کے مداح یقیناً اس ٹریلر کو دیکھ کر کافی مایوس ہورہے ہوں گے، جس کی وجہ اس ٹریلر میں پریانکا کی سب سے کم موجودگی ہے۔ویسے تو پریانکا چوپڑا اس فلم میں ایک ولن کا اہم کردار کرتی نظر آئیں گی، تاہم اس ٹریلر میں انہیں صرف ایک سیکنڈ کے لیے پیش کیا گیا۔

ایک طرف جہاں ٹوئٹر پر اس ٹریلر کو ملا جلا ردعمل موصول ہوا، وہیں فلم کے مرکزی اداکار ڈیوین جانسن (دی راک) نے ایک پیغام میں کہا کہ پریانکا کو جلد بہت بہتر انداز میں پیش کیا جائے گا۔فلم 'بے واچ' میں پریانکا چوپڑا وکٹوریا نامی کاروباری خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی۔'بے واچ' اگلے سال 26 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

 
 

 


 
 

مصنف کے بارے میں