اب فیس بک میں فوٹو فریم خود بنائیں

اب فیس بک میں فوٹو فریم خود بنائیں

فیس بک کی جانب سے اپنی ایپ کے کیمرہ کے فیچرز میں نت نئے اضافے متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب ایک اور دلچسپ ٹول لوگوں کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔اس ٹول کی مدد سے لوگ اپنی پروفائل تصاویر کے فوٹو فریمز خود تیار کرکے فیس بک سے منظور کروا سکیں گے جنھیں پھیر دیگر لوگوں کو بھی استعمال کرسکیں گے۔یہ کچھ ایسا ہی فیچر ہے جیسا اسنیپ چیٹ کا جیو فلٹرز جس میں فریمز کسی تصویر کے ارگرد ہوتے ہیں مگر اصل چیز کو نہیں چھپاتے۔لوگ اس کی مدد سے اپنے پسندیدہ مقامات، کسی خاص مقصد یا بس ویسے ہی کچھ بھی فوٹو فریم بناسکیں گے۔

جیسا آپ کو علم ہوگا کہ فیس بک میں پروفائل فوٹوز کے لیے 2015 سے فوٹو فریمز کی سہولت موجود ہے مگر وہ اب تک عام لوگوں کو خود تیار کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

فیس بک کے دیگر فوٹو تجربات کی طرح یہ نیا ٹول فی الحال ہر ایک کے لیے دستیاب نہیں۔یہ ٹول جسے کیمرہ ایفیکٹس پلیٹ فارم کا نام دیا گیا، اس وقت کولمبیا، میکسیکو، تائیوان، برطانیہ اور آئرلینڈ میں دستیاب ہیں۔تاہم بہت جلد یہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔

اور ہاں ان فریمز کو تیار کرنے کے لیے فیس بک نے ایک آن لائن گائیڈ بھی دی ہے جس کو آپ اس لنک پر جاکر دیکھ سکتے ہیں اور وہاں سے فوٹو شاپ ٹیمپلیٹ ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔وہاں آپ کو پتا چل جائے گا کہ فیس بک کے لیے فریم کیسے بنانے ہیں اور کیسے منظوری ملے گی۔اس کے بعد تو آپ کو بس کیمرے کی جانب دیکھ کر مسکرانا ہی ہوگا۔

مصنف کے بارے میں