ٹیم کی خراب کارکردگی، شہریار خان، ہیڈ کوچ اور انضمام الحق سر جوڑ کر بیٹھ گئے

ٹیم کی خراب کارکردگی، شہریار خان، ہیڈ کوچ اور انضمام الحق سر جوڑ کر بیٹھ گئے

دبئی: پی سی بی کے ان بڑوں کی میٹنگ دبئی میں طلب کی گئی ہے جس میں ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، چیف سلیکٹر انضمام الحق کے علاوہ شہریار خان، نجم سیٹھی اور سبحان احمد شریک ہیں۔ بڑوں کی اہم میٹنگ کے دوران قومی ٹیم کی شکست کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

مکی آرتھر اور انضمام الحق کا نکتہ نظر اہم ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں ضرورت پڑنے پر ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، ون ڈے کپتان اظہر اعلی اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفراز احمد کو بھی بلایا جا سکتا ہے۔ شہریار خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں پاکستان کرکٹ کے پی ایس ایل کا ایک ماہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اسی دوران کئی فیصلے ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں