سپریم کورٹ کا شریف خاندان کی تین شوگر ملیں بند کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا شریف خاندان کی تین شوگر ملیں بند کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اتفاق شوگر ملز کی شمالی سے جنوبی پنجاب منتقلی کیخلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ اتفاق فانڈرری کے شیئرز ہولڈرز کون ہیں،کیا حمزہ شہباز شریف ہیں؟جس پر اتفاق فاونڈری کے وکیل نے کہا کہ یہ کمپنی شفیع فیملی کی ہے ۔حمزہ شہباز کا کمپنی سے کوئی تعلق نہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دی کہ ملز کی منتقلی کی سمری کیا وزیراعلی نے اپنے خاندان کے کو نوازنے کیلئے جاری کی۔بینچ کے رکن جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو ایسی پالیسی کا اعلان کرتا ہے ۔جو بالواسطہ یا بلا واسطہ اس کے خاندان سے متعلق ہے ۔
عدالت نے اتفاق شوگر ملز، چوہدری شوگر ملز اور حسیب وقاص شوگر ملز کو 7 دن کیلئے کام سے روک دیا ۔اورچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ہدایت کی وہ اس کیس کو سنیں دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر اعتراز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تینوں شوگرملز ،شریف خاندان کی ہیں ۔اور اب لاہور ہائی کورٹ میں شریف خاندان کا بیان بدل جائے گا۔