اظہر علی دستبردار، سرفراز احمد ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

اظہر علی دستبردار، سرفراز احمد ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

 لاہور: پاکستان کرکٹ سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے شروع ہونے سے پہلے ہی پی سی بی کی طرف سے دھماکا کر دیا گیا۔ چئیرمین سے ملاقات کے بعد اظہر علی نے ون ڈے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔ سرفراز احمد کو ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی۔ واضح رہے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد کافی تنقید کا سامنا تھا اور اس حوالے سے ون ڈے کپتان اظہر علی اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق پر بھی کافی پریشر تھا۔

اظہر کی کپتانی میں قومی ٹیم کو ون ڈے رینکنگ میں بدترین 9 ویں پوزیشن پر جانا پڑا تھا۔ ون ڈے کرکٹ ٹیم کو مجموعی طور پر 18 مقابلوں میں شکست جبکہ 12 میں کامیابی ملی۔ اس کے علاوہ ٹیم کو 10 ون ڈے سیریز میں 5 میں کامیابی حاصل ہوئی۔ ان 5 ون ڈے سیریز میں 2 زمبابوے، آئرلینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ایک سیریز شامل ہے۔

سرفراز کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف چاروں ٹی 20 میچز میں فتح حاصل ہوئی۔ ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان سرفراز احمد ٹی 20 فارمیٹ میں تاحال کامیاب ترین ہیں۔

یاد رہے پاکستان ون ڈے ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں کوالیفائی کرنے کے لیے 7 ویں پوزیشن پر پہنچنے کا سخت چیلنج درپیش ہے۔ اس سے پہلے پی سی بی کے بڑوں کی میٹنگ دبئی میں ہوئی۔ میٹنگ میں ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، چیف سلیکٹر انضمام الحق کے علاوہ شہریار خان، نجم سیٹھی اور سبحان احمد شریک تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں