پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہو گا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی تصدیق

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہو گا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی تصدیق

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل نو مارچ کو لاہور میں کرانے کی تصدیق کر دی ہے۔پی سی بی نے تصدیق کی کہ وہ اب عالمی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں اور اگر کھلاڑی سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن نہ ہوئے تو پی سی بی ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرے گی۔
2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں کیے گئے حملے کے بعد سے پاکستان پر عالمی کر  کٹ کے دروازے بند ہیں اور سوائے زمبابوے کے آئی سی سی کے کسی بھی رکن ملک نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔کھلاڑیوں کی عالمی ایسوسی ایشن فیکا نے بھی اپنے بیان میں کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ کھلاڑیوں کو پاکستان میں شدید خطرات لاحق ہیں اور عالمی کرکٹرز پاکستان کا دورہ کرنے سے اجتناب کریں۔
پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کی رونمائی کی گئی ہے، لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی ایونٹ کا فائنل لاہور میں کرانے پر مصر ہیں اور بورڈ نے اس خواب کو عملی جامع پہنانے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں اور انہیں حکومت پنجاب سے سیکیورٹی کلیئرنس بھی مل گئی ہے۔