پانامہ کیس کافیصلہ سپریم کورٹ بینچ کی اکثریت پر مشتمل ہو گا:سید وجہیہ الدین

پانامہ کیس کافیصلہ سپریم کورٹ بینچ کی اکثریت پر مشتمل ہو گا:سید وجہیہ الدین

کراچی :سپریم کورٹ کے سابق جج سید وجہیہ الدین کا کہنا تھا کہ پانامہ کا فیصلہ سپریم کورٹ بینچ کی اکثریت پر مشتمل ہوگا،تصویر لیک ہونے کے ایشو میں کوئی دم خم نہیں،جے آئی ٹی نے حسین نوا ز کو باندھ نہیں رکھاتھا۔

تفصیلا ت کے مطابق سینئر سابق جج وجہیہ الدین ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلہ کرنے میں کتنا وقت لے گی ،اس کے بارے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔حسین نواز کی تصویر کے معاملے پر ان کا کہناتھا کہ یہ ایک معمولی سی بات ہے جس میں مجھے کوئی دم خم نہیں لگتا،جے آئی ٹی نے کونسا اس کو باندھ رکھا تھاجبکہ مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے حوالے سے سابق جج کا کہناتھا کہ پاکستان میں خواتین کی بہت عزت کی جاتی ہے اورسپریم کورٹ بھی اس بات کو کا فی اہمیت دیتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔