پی ایس 114 ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے سعید غنی کامیاب ، غیر سرکاری نتیجہ

پی ایس 114 ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے سعید غنی کامیاب ، غیر سرکاری نتیجہ

کراچی:پی ایس 114 ضمنی انتخابات، تمام 92 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا جس میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی 23ہزار 840ووٹ لے کر کامیاب ہو ئے .ایم کیوایم پاکستان کے کامران ٹسوری 18 ہزار 106 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر، مسلم لیگ ن کے علی اکبر گجر 5 ہزار 353 ووٹ کیساتھ تیسرےنمبرپر ، تحریک انصاف کے نجیب ہارون 5 ہزار 98 ووٹ حاصل کرسکے اور چوتھے نمبر پر رہے ۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے  کراچی اورگلگت بلتستان میں پی پی امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔پی ایس114سےسعیدغنی اورہنزہ نگرسے جاوید  حسین ضمنی انتخاب میں کامیاب رہے ۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ایس 114 مِنی پاکستان ہے، آج مِنی پاکستان جیتا ہے.2018 میں پورا پاکستان جیتیں گے۔کراچی سےگلگت بلتستان تک پی پی امیدواروں کی کامیابی ایک تبدیلی ہے.مزدوررہنماکےبیٹےنےسرمایہ داروں کوشکست فاش سےہمکنارکیا.

947b6d8a2b1448a7f61245235bb4217a

دوسری جانب پی پی رہنما شرجیل میمن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ پھٹ گئی،بلا ٹوٹ گیا،شیر زخمی ہوگیا .ایک تیر سے 3شکار،جئے بھٹو تیر چل گیا.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔