کشمیر کی غیور اور بہادر خواتین کے کارنامے جو دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں

کشمیر کی غیور اور بہادر خواتین کے کارنامے جو دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں

سری نگر :آزادی کی جنگ لڑتی کشمیری خواتین کے کارنامے دنیا بھر کی نظروں سے اوجھل ہیںنہ انہیں آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جاتا ہے اور نہ ہی نوبل انعام لیکن کشمیر ی خاتون اپنی مٹی کی آزادی کے لیے کوشاں ہے اور اپنے بیٹوں کے لیے مسلسل دکھ سہہ رہی ہیں۔
کشمیر میڈیا سرو س کے مطابق 1989 سے اب تک 22ہزار 8سو 32کشمیری خواتین بیوہ ہوچکی ہیں ۔ درندہ صفت بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی کشمیری خواتین کی تعداد 10 ہزار 1سو 76،8ہزار کشمیری خواتین ایسی ہیں جو گزشتہ 27سال سے جاری اس جنگ میں لا پتہ ہو چکی ہیں.
دس ہزار سے زائد کشمیری خواتین کے خاوند لاپتہ ہیں بیٹوں، بھائیوں اور شوہر کی جدائی کے درد میں مبتلا کشمیری خواتین آج بھی عالمی انسانی حقوق کے ادورں سے سوال کر رہی ہیں،؟کہ ان کے حقوق کب ملے گیں ۔؟