سنی دیول کے بیٹے کرن دیول بھی بالی ووڈ میں جلد ہی انٹری کرنے جارہے ہیں

سنی دیول کے بیٹے کرن دیول بھی بالی ووڈ میں جلد ہی انٹری کرنے جارہے ہیں

سنی دیول کے بیٹے کرن دیول بھی بالی ووڈ میں جلد ہی انٹری کرنے جارہے ہیں

ممبئی: بالی ووڈ میں ماضی کے مایہ ناز فنکاروں نے اپنے وقت میں تو خوب اداکاری کو جوہردکھا کرنام کمایا اور وہ اپنے بچوں کوبھی بہترین فنکار بنانے کے خواہشمند ہوتے ہیں اوراب اسی نقش قدم پر چلتے ہوئے سنی دیول کے بیٹے بھی جلد ہی فلم نگری میں انٹری دینے والے ہیں۔

بالی ووڈ میں کپور خاندان اس حوالے سے بہت شہرت کا حامل ہے جس کی چوتھی نسل انڈسٹری میں راج کررہی ہے اوراب سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور، سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان ، سنیل شیٹھی کا بیٹا ایان شیٹھی اوراب لیجنڈ اداکاردھرمیندرا کی تیسری نسل یعنی ایکشن ہیرو سنی دیول کے بیٹے کرن دیول بھی بالی ووڈ میں جلد ہی انٹری کرنے جارہے ہیں۔

اداکارسنی دیول نے اپنے بیٹے کرن دیول کی رومانوی فلم ’’پل پل دل کے پاس‘‘ کے لیے ہیروئن بھی تلاش کرلی ہے جو پہلی باربڑے پردے پر نظر آئیں گی، 18 سالہ سحر بمبا کا تعلق شملہ سے ہے، فلم کے لیے ہیروئن کی تلاش کے بعد شوٹنگ کا جلد آغاز کردیا جائے گا جب کہ فلم کی پروڈکشن خود سنی دیول خود کریں گے۔