فیس بک سے ملازمت تلاش کرنا ہو گیا آسان، نیا فیچر شامل

فیس بک سے ملازمت تلاش کرنا ہو گیا آسان، نیا فیچر شامل

لندن:  فیس بک نے لنکڈان کی وجہ شہرت رکھنے والے شعبے میں قدم رکھتے ہوئے نیا جاب فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

اس فیچر کی مدد سے فیس بک پیجز کو چلانے والے جاب پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ امیدواروں کی سی ویز بھی موصول کرسکیں گے۔ فیس بک ترجمان کے مطابق متعدد چھوٹے کاروباری ادارے اپنے فیس بک پیجز پر ملازمتوں کے حوالے سے پوسٹس کرتے ہیں، لہذا اسے مدنظر رکھ کر یہ فیچر متعارف کرایا گیا۔

لنکڈان نامی سوشل نیٹ ورک کو بیشتر آمدنی ان کاروباری اداروں یا افراد سے حاصل ہوتی ہے جو مختلف ملازمتوں کے لیے لوگوں کو ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔ فیس بک کو توقع ہے کہ اس جاب فیچر کی بدولت وہ اپنے فیس بک پیجز پر زیادہ ٹریفک لانے میں کامیاب ہوسکے گی جبکہ اسی طرح پیجز سے بھی آمدنی حاصل کرسکے گی۔