ویرات کوہلی اور ماہرہ خان کی پچپن کی تصاویر وائرل ہو گئیں

ویرات کوہلی اور ماہرہ خان کی پچپن کی تصاویر وائرل ہو گئیں

ویرات کوہلی اور ماہرہ خان کی پچپن کی تصاویر وائرل ہو گئیں

لاہور :بھارتی کرکٹ کے بے تاج بادشاہ ویرات کوہلی کی بچپن کی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی وائرل ہو گئی ۔

ویرات کوہلی کی تصویر نے مداح نے اس کیپشن کے ساتھ اپلوڈ کیا تھا کہ "یہ کس معروف شخصیت کی تصویر ہے "۔

اسی طرح پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بچپن کی تصویر  خودد سوشل میڈیا پر شیئر کی تو ان کے مداح حیران رہ گئے اور تصویر کو خوب سراہ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ماہر ہ خان نے ٹی وی سے سلور سکرین کا سفر طے کیا اور اس کے بعد ان کی کامیابی کو چار چاند اس وقت لگے جب انہیں شار خ خان کے ساتھ لیڈ رول کیلئے بالی ووڈ سے پیشکش آئی ۔

فلم رئیس کے ریلیز ہونے کے بعد پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا میں ان کے مداحوں کی تعداد بے پناہ ہے ۔ماہرہ خان نے اپنے بچپن کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی اور اس کے ساتھ پیغام جاری کیا کہ ’ان کی فلمیں کے ریلیز ہونے میں صرف 9دن باقی ہیں ‘۔

مداحوں کی جانب سے ماہرہ خان کی اس تصویر کو ان کی سب سے خوبصورت تصویر قرار دیا جارہاہے ۔

dee598781a760152af32840db25a24a1