روس میں آ تش فشاں پہاڑ لاوا اگلنے لگا، راکھ کے بادل الاسکا کی جانب بڑھنے لگے

روس میں آ تش فشاں پہاڑ لاوا اگلنے لگا، راکھ کے بادل الاسکا کی جانب بڑھنے لگے

ماسکو: روس کے شہر  کامچتکا کے شیویلوچ نامی آتش فشاں پہاڑ نے لاوا  اگلنا شروع کر دیا ہے۔ آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے سے نکلنے والے راکھ کے بادل 8 ہزار میٹر بلندی تک پہنچ گئے ہیں جو الاسکا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق راون الاسکا ہوائی کمپنی کے ترجمان ویلیم والش نے کہا ہے کہ کوٹ زیبرو اور ڈیڈ ہارس کے لیے متعدد پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

آتش فشاں پہاڑ شیویلوچ علاقے سے 2172 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے اور 6100 میٹر بلندی تک پہنچنے والے راکھ کے بادل پروازوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔