ترکی نے امریکیوں کے لیے اپنی ویزا سروسز معطل کردیں

ترکی نے امریکیوں کے لیے اپنی ویزا سروسز معطل کردیں

استنبول:ترکی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے امریکیوں کے لیے اپنی ویزا سروسز معطل کردی ہیں اور یہ اقدام امریکی اقدام کا جواب ہے۔
تفصیلات لے مطابق امریکا اور ترکی کے درمیان سفارتی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے اور دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے لیے اپنی بیشتر ویزا سروسز معطل کر دی ہیں۔واشنگٹن میں ترک سفارت خانے نے کہا کہ اسے مشن اور عملے کی سلامتی کے لیے امریکی حکومت کے عزم کا ازسرِ نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
اس سے پہلے ترک حکام نے استنبول میں امریکی قونصل خانے کے ایک اہلکار کو گذشتہ برس ترکی میں ہونے والی ناکام بغاوت کے مبینہ سرغنہ فتح اللہ گولن کے ساتھ روابط کے الزام میں حراست میں لے لیا تھا جبکہ امریکی حکومت نے اس اقدام کو بے بنیاد اور دوطرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا۔
اتوار کو ایک بیان میں واشنگٹن میں ترک سفارت خانے نے کہا: 'حالیہ واقعات نے ترک حکومت کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ ترک مشن اور عملے کی سلامتی کے بارے امریکی حکومت کے عزم کا ازسرِ نو جائزہ لے۔