بیوی کو دیا گیا تحفہ واپس نہیں لیا جاسکتا ،ہائی کورٹ

بیوی کو دیا گیا تحفہ واپس نہیں لیا جاسکتا ،ہائی کورٹ

لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے قراردیا ہے کہ شوہر کی طرف سے بیوی کو دیئے گئے تحائف واپس نہیں لئے جاسکتے۔جسٹس شاہد وحید نے یہ ریمارکس اسلم قریشی نامی شہری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دیئے ۔

اسلم قریشی نامی شہری نے بیوی کو تحفے میں پہلے کروڑوں روپے مالیت کا پلاٹ دیا اور پھر واپسی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر بیوی کو ہی پلاٹ کا اصل مالک قرار دے دیاہے۔

جسٹس شاہد وحید نے شوہر اسلم قریشی کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت کو آگاہ کیا گیاکہ بیوی لالہ رخ نے فوٹرس سٹیڈیم سے ملحقہ 10 کنال کا پلاٹ ہتھیا لیا ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ بیوی سے پلاٹ واپس دلوایا جائے ،بیوی لالہ رخ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شوہر اسلم قریشی نے 1993ءمیں یہ پلاٹ تحفے میں اپنی بیوی کودیا تھا اور اب واپسی کا مطالبہ کررہاہے ۔

بیوی نے عدالت میں پلاٹ کے دستاویزات بھی پیش کئے ،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر بیوی کو پلاٹ کی اصل مالک قرار دے دیاہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔