جوہری معاہدہ ختم ہو گیا تو ایٹمی ہتھیاروں کی نئی جنگ شروع ہو سکتی ہے :ایران

جوہری معاہدہ ختم ہو گیا تو ایٹمی ہتھیاروں کی نئی جنگ شروع ہو سکتی ہے :ایران

تہران : ایران نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ ختم ہو گیا تو ایٹمی ہتھیاروں کی نئی جنگ شروع ہو سکتی ہے


ایرانی ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے انٹرویو میں کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے ایٹمی سمجھوتے کے خاتمے سے دوسرے فریق کو زیادہ نقصان پہنچے گا.اگر امریکہ جوہری معاہدے سے الگ ہوجائے اور برطانیہ، چین، فرانس، روس اور جرمنی اس معاہدے پر قائم رہیں تو ایران بھی امریکہ کے بغیر اس معاہدے پر قائم اور اپنے وعدوں پر مکمل عمل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ کے ساتھ یورپی فریق بھی علیحدگی کا راستہ اختیار کرے تو ایران بھی اپنی ماضی کی پوزیشن اختیار کرے گا حتی کہ ہم اپنی جوہری صلاحیت کو تکنیکی لحاظ سے مزید توسیع دیں گے تاہم جوہری مذاکرات میں شامل ایک رکن کی حیثیت سے میں ذاتی طور پر ایسی صورتحال کے حق میں نہیں ہوں.