سندھ پولیس کے لئے سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی ہے، اے ڈی خواجہ

سندھ پولیس کے لئے سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی ہے، اے ڈی خواجہ

کراچی: کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سعید آباد ٹریننگ سینٹر میں 92 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ پریڈ میں پولیس کے جوانوں نے شاندار مہارت کا مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار شہریوں کے محافظ اور خادم ہیں۔

ہمارا کام مظلوموں کی داد رسی کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کو کٹہرے میں لانا ہے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کو سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی کا درپیش ہے .

جرات و بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں انعامات اور شیلڈ بھی تقسیم کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں