فلپائن : پھول اور چاکلیٹس دینے کے بعد سابق حسینہ کو قتل کر دیا گیا

فلپائن : پھول اور چاکلیٹس دینے کے بعد سابق حسینہ کو قتل کر دیا گیا

ملالوس: فلپائن میں نامعلوم افراد نے پھول اور چاکلیٹس کا تحفہ دینے کے بہانے 23 سالہ سابق حسینہ کو قتل کر دیا۔ 2 نامعلوم افراد نے میری کرسٹین کے دروازے پر دستک دی۔ باہر آنے پر انہیں چاکلیٹس اور پھول پیش کیے اور پھر سر میں گولی مار کر فرار ہو گئے۔ وہ فلپائن کے صوبہ بولکان میں اپنے گھر میں موجود تھیں۔ میری کرسٹین کو عرف عام میں ”ٹن “ بھی کہا جاتا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہوئے تاہم واقعے کے بعد میری کرسٹین کو زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ راستے میں ہی ایمبولینس میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد انہیں کئی اہم امور میں پیش رفت حاصل ہوئی ہے جبکہ میری کرسٹین سے ماضی میں قریبی تعلق رکھنے والے ایک شخص سے بھی تفتیش جاری ہے جبکہ جائے حادثہ سے پستول کی گولی کا خول بھی ملا ہے.

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعے سے قبل 2 افراد کو میری کرسٹین کے گھر کے قریب دیکھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ سابق حسینہ کو کرائے کے پستول سے گولی ماری گئی ہے تاہم ابھی تک ایسی کوئی بات سامنے نہیں آ سکی کہ ان کی کسی کے ساتھ دشمنی یا تنازع تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں