تنگ کرنے پر پرینیتی چوپڑا نے کپل شرما کو کھری کھری سنا دیں

تنگ کرنے پر پرینیتی چوپڑا نے کپل شرما کو کھری کھری سنا دیں

ممبئی: معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کی مشکلات ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ پہلے سنیل گرور نے اختلافات کے باعث ان کا پروگرام چھوڑا تو اب بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کامیڈی پروگرام کے میزبان کو کھری کھری سنا دیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹی وی پروگرام ‘’دی کپل شرما شو“ کے میزبان کپل شرما کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کے مسائل بھی بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں۔

پہلے ساتھی اداکار سنیل گرور سے جھڑپ نے شو کو نقصان پہنچایا اور اب شو پر آنے والے مہمان بھی کپل شرما کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں۔ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور اداکار ایوشمان کھرانا اپنی نئی آنے والی فلم ’میری پیاری بندو‘ کی پروموشن کے لئے دی کپل شرما شو پہنچے تو عادت سے مجبور کپل شرما نے پرینیتی چوپڑا کو تنگ کرنا شروع کر دیا جس پر اداکارہ نے فوری طورپر کپل شرما کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تمیز کے دائرے میں رہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ کپل کی اس حرکت کے بعد وہ دوبارہ اس پروگرام میں شرکت کے حوالے سے ضرور سوچیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں