کرس گیل ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز کے قریب پہنچ گئے

اندور: اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ویسٹ انڈیز بلے باز کرس گیل ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں 10 ہزار رنز کے قریب پہنچ گئے جس کے بعد انقریب وہ 10 ہزار بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کرس گیل نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اور مختلف ٹی 20 لیگز میں اب تک 18 سنچریوں اور 60 نصف سنچریوں کی بدولت 9975 رنز بنا رکھے ہیں اور 10 ہزار رنز بنانے کیلئے انہیں صرف 25 رنز درکار ہیں۔کرس گیل اپنا اگلا آئی پی ایل میچ رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کنگز الیون پنجاب کے خلاف آج کھیلیں گے۔ اگرچہ ٹیم میں ان کی سلیکشن پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں لیکن اس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ اگر انہوں نے مزید 25 رنز بنا لئے تو وہ ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔