سندھ میں احتساب آرڈیننس 1999 کا اطلاق ختم کر دیا گیا

سندھ میں احتساب آرڈیننس 1999 کا اطلاق ختم کر دیا گیا

کراچی: سندھ میں احتساب آرڈیننس 1999 کا اطلاق ختم ہونے کے بعد سندھ کے محکموں میں نیب کو کرپشن پر کارروائی کا کوئی اختیار نہیں ہو گا۔محکمہ قانون سندھ نے احتساب آرڈیننس ختم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گورنر سندھ نے اسمبلی سے منظور شدہ قانون پر دستخط نہیں کیے تھے تاہم سندھ اسمبلی نے ایکٹ کی چھپائی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ نئے قانون کا اطلاق ہونے کے بعد سندھ کے صوبائی محکموں میں نیب کرپشن کی تحقیقات نہیں کر سکے گا۔

وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ اسمبلی سے منظور شدہ بل اب ایکٹ بن چکا ہے اور قانون بننے کے بعد صوبائی محکموں میں نیب کا کردار ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی احتساب ایجنسی کے قیام کے بعد بدعنوانی پر قابو پایا جا سکے گا اور صوبائی احتساب ایجنسی خود مختار ادارہ ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں