انڈین کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلنے سے انکار نہیں کریگا ،نجم سیٹھی

انڈین کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی میں میچ کھیلنے سے انکار نہیں کریگا ،نجم سیٹھی

لاہور:پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ حالات کے باوجود انڈین کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے سے انکار نہیں کریگا اورنہ ہی میگا ایونٹ کا بائیکاٹ کریگا  اگر بھارت نے انکا رکیا تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکار کیا تو اس میچ کے پوائنٹس تقسیم ہونے کے بجائے پاکستان کو دیئے جائینگے ، انکا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ایک ٹورنامنٹ کی 20 فیصد آمدنی صرف پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک میچ سے حاصل ہو جاتی ہے،اگر انڈیا پاکستان سے میچ نہیں کھیلتا یا بائیکاٹ کرتا ہے توپاکستان کرکٹ بورڈ بھی اپنے حصے کی آمدنی سے محروم ہو جائے گا ۔نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے موقف کو دوہراتے ہوئے کہا کہ کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے۔ پاکستان ہر جگہ انڈیا سے کھیلنے کے لیے تیار ہے

مصنف کے بارے میں