پانامہ معاملے کو کفن پہنایا جارہا ہے،بہت پہلے فاتحہ پڑھ لی تھی:طاہرالقادری

پانامہ معاملے کو کفن پہنایا جارہا ہے،بہت پہلے فاتحہ پڑھ لی تھی:طاہرالقادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پانامہ معاملے کو کفن پہنایا جارہا ہے۔  کیس پر بہت پہلے ہی فاتحہ پڑھ لی تھی۔ سپریم کورٹ نے پانامہ پر کمیشن پر بنایا تو یہ کیس پر خودکشی کے مترادف ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وزیراعظم کے دکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ پارلیمنٹ میں وزیراعظم کی تقریرسیاسی تھی،،طاہرالقادری نے مطالبہ کیا کہ اس بیان پر وزیراعظم نوازشریف کا مواخذہ کیا جانا چاہئے۔طاہر القادری نے کہا کہ کہ پی ۓٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کا جمہوری حق ہے کہ وہ سڑکوں پر آنے یا آنے کا فیصلہ کریں ۔سسٹم کی خرابی یہ ہے کہ ایک فرد واحد نے پارلیمنٹ اور تمام جمہوری اداروں کو اپنے زیر اثر رکھا ہوا ہے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے بیانات میں تضاد ثابت ہونا انکے نااہل ہونے کے لئے کافی ہے۔

مصنف کے بارے میں