’پدما وتی‘ میں دپیکا اور ایشوریہ ساتھ ساتھ

’پدما وتی‘ میں دپیکا اور ایشوریہ ساتھ ساتھ

ممبئی : ایشوریہ رائے بچن کے بارے میں اکثر لوگوں کی رائے ہے کہ وہ اداکارہ کم اور 'سابقہ مس ورلڈ' زیادہ ہیں اور انھوں نے بھی اس بات کو ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ایشوریہ نے جتنی بھی فلمیں کی ہیں ان میں اداکاری کی بات جانے دیں، ہاں سجی سجائی ایشوریہ واقعی خوبصورت بہت لگی ہیں۔ اس کی حالیہ مثال کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ ہے

جس میں انھوں صبا کے کردار کی بینڈ بجا دی۔شاعرہ کے کردار میں ایشوریہ نے جس طرح اردو کے شعر ادا کیے وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ بہر حال اب سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فلم ’پدما وتی‘ میں دپیکا پاڈوکون کے ساتھ ان پر ایک گانا فلمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاید وہ فلم 'دیوداس' کے گانے ’من ڈولا‘ کی یاد تازہ کرنا چاہتے ہوں۔گانے تک تو بات ٹھیک ہے، کہیں بھنسالی انھیں کچھ مکالمے نہ دے بیٹھیں۔'

مصنف کے بارے میں