ویرات کوہلی نے سر ڈان بریڈ مین اور راہول ڈراوڈ کا ریکارڈ توڑ دیا

ویرات کوہلی نے سر ڈان بریڈ مین اور راہول ڈراوڈ کا ریکارڈ توڑ دیا

حیدر آباد: عالمی شہرت یافتہ بھارتی بلے باز نے اپنی شاندار فارم کا سلسلہ برقرار رکھا اور بنگلہ دیش کے خلاف حیدر آباد میں جاری ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اسکور کر ڈالی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیلنے بھارت پہنچی تو کوہلی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 204 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور لگاتار چار سیریز میں ڈبل سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا ۔ ان کی اس خوبصورت اننگز میں 24 چوکے شامل تھے۔

اس اننگز کی بدولت وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار چار ٹیسٹ سیریز میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل عظیم آسٹریلین بلے باز سر ڈان بریڈ مین اور ہندوستانی کرکٹر راہول ڈراوڈ نے لگاتار تین ٹیسٹ سیریز میں تین ڈبل سنچریاں بنائی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں