کراچی کی سڑکوں پرحادثات میں اکتالیس دنوں میں 66افراد جاں بحق

کراچی کی سڑکوں پرحادثات میں اکتالیس دنوں میں 66افراد جاں بحق

کراچی : اکتالیس دنوں میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 66 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،ٹریفک حادثات ڈرائیوروں کی تیز رفتاری اور غفلت و لاپرواہی کے باعث پیش آتے ہیں۔ناقص منصوبہ بندی کے باعث صوبائی حکومت نے شہر میں ایک طرف آدھے شہر کی سڑکیں ترقیاتی کاموں کے نام پر ایک ساتھ کھود ڈالی ہیں تو دوسری طرف صوبائی محکمہ ٹریفک کی نااہلی نے غیرذمیدار ڈرائیوروں کو لائسنس کے اجرا، تیز رفتاری پر کوئی روک ٹوک نہ ہونے پرشہر میں مختلف حادثات میں41دنوں میں 66افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ٹریفک پولیس ایک ساتھ آدھے شہر کی سڑکیں ایک ساتھ کھودے جانے کی صورتحال پر منصوبہ بندی کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے اور عوام کے لییکوئی متبادل روٹس نہیں دیے گئے ہیں۔یہی نہیں ٹریفک پولیس کے نااہلی کراچی کے شہریوں کو منہ چڑاتی ہے جب کھودی سڑکوں پر کھٹارا مسافر بسوں کی خونی دوڑیں لگتی ہیں لوگ مرتے ہیں اور ٹریفک پولیس خاموش تماشائی بنی رہتی ہے، شہر میں ٹریفک جام معمول ہے اور سڑکوں پر ٹریفک پولیس دور دور تک نظر نہیں آتی اس پر صوبائی حکومت خاموش ہے اور وزیر اعلی سندھ صرف نوٹس لینے تک محدود ہیں۔ان ہلاکتوں پر کراچی کے شہری سوال کرتے ہیں انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمیدار کون ہے.

مصنف کے بارے میں