گنگنا رناوت نے کرن جوہر پر سنگین الزام عائد کر دیا

گنگنا رناوت نے کرن جوہر پر سنگین الزام عائد کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے فلمساز کرن جوہر پر اقرباء پروری کرنے کا الزام عائد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے یہ ان کے پروگرام ”کافی ود کرن “ میں ان کے سامنے کہی ، پروگرام میں کنگنا رناوت کے علاوہ شاہد کپور اور سیف علی خان  کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
تینوں اداکار اپنی آئندہ فلم 'رنگون' کی تشہیر کے لیے جمع ہوئے۔پروگرام کے دوران کرن جوہر نے جب کنگنا سے سوال کیا کہ وہ اپنی سوانح حیات کو کیا نام دیں گی، تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'اگر میں کبھی اپنی سوانح حیات لکھوں، تو اس میں ”کرن جوہر کی اقرباءپروری“ کے عنوان سے ایک پورا مضمون شامل کروں گی۔

مصنف کے بارے میں