کراچی کا درجہ حرار ت 10 ڈگری،اسکولوں میں چھٹیوں کا مطالبہ

کراچی کا درجہ حرار ت 10 ڈگری،اسکولوں میں چھٹیوں کا مطالبہ

کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے ۔رواں سیزن میں آج کراچی کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔اس لیے پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے کراچی کے اسکولوں میں سردی کی چھٹیاں دوبارہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں سندھ حکومت اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سردی میں شدت کے باعث اسکولوں میں مزید چھٹیاں دی جائیں ۔

پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے اس سال سردی کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد موسم سرد ہوا ، جس کے باعث بچے بخار سمیت مختلف بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں ۔

دوسری جانب تعلیمی اداروں میں حاضری کی صورت حال بھی بہتر نہیں ۔