وائی فائی کے مقابل لائی فائی ٹیکنالوجی کیسے کام کرتی ہے ؟

وائی فائی کے مقابل لائی فائی ٹیکنالوجی کیسے کام کرتی ہے ؟

اسلام آباد: لائی فائی وہ ٹیکنالوجی ہے جو ایک دن انٹرنیٹ کی رفتار کو موجودہ عہد کے وائی فائی کے مقابلے میں سو گنا تیز کردے گی۔

ایک فرانسیسی کمپنی اولیڈکوم نے اس وائرلیس انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کو تیار کیا ہے جو کہ ایل ای ڈی پر کام کرتی ہے اور وہ بھی انتہائی تیز رفتاری سے، لیبارٹری میں اس حوالے سے ٹیسٹ کے دوران انٹرنیٹ کو 224 جی بی فی سیکنڈ کی رفتار سے چلانے میں کامیابی حاصل کی گئی جبکہ اس کمپنی کے تیار کردہ ایل ای ڈی لائٹ بلبس کے ذریعے انتہائی تیز رفتاری سے ڈیٹا کو 200 گیگا بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ٹرانسمٹ کیا جاتا ہے۔

اس رفتار کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی مدد سے آپ پلک جھپکنے کے اندر 23 ڈی وی ڈیز فلمیں ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔