پاکستان نے وارم اپ میچ میں کرکٹ آسٹریلیا کو 196رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے وارم اپ میچ میں کرکٹ آسٹریلیا کو 196رنز سے شکست دیدی

برسبین : ون ڈے سیریز سے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو ایک سو چھیانوے رنز سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر تین سو چونیتس رنز اسکور کیے۔ بابر اعظم دو رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔

شرجیل خان نے دھواں دھار باسٹھ رنز اسکور کیے۔ جواب میں کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم ایک سو اڑتیس رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ حسن علی نے تین، عماد وسیم اور شعیب ملک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں.