کراچی نیشنل ہائی وے پر بم دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی نیشنل ہائی وے پر بم دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی :  نیشنل ہائی وے پر بم دھماکہ ہوا ہے لیکن  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے سے چند لمحے پہلے غیر ملکی انجینئر کا وفد گزرا تھا.  جائے واردات سے قوم پرست تنظیم کا پمفلیٹ بھی برآمد ہوا ہے.

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاون بگٹی گوٹھ کے قریب نیشنل ہائی وے کے گرین بیلٹ پر صبح سویرے زور دار دھماکہ ہواواقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا،، ایس ایس پی ملیر راو انوار کے مطابق بم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، جائے واردات کے قریب سے قوم پرست جماعت کا پمفلیٹ بھی برآمد ہوا ہے، دھماکے سے کچھ دیر قبل ہی غیر ملکی اجنینئرز کا وفد یہاں سے گزرا تھا، جبکہ اس نوعیت کے دھماکے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دیسی ساختہ تھا جس میں 500گرام دھماکہ خیز مواد کے علاوہ نٹ بولٹ بھی استعمال کیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں