راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، 9 ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، 9 ملزمان گرفتار

راولپنڈی:  راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے والوں اور ون دیلنگ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتار کر کے ان کےقبضے سے 02عدد پستول 30 بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے سجاد سے 01عدد پستول 30بور معہ04روند، تھانہ سول لائن پولیس نے عمر سے01عدد پستول30بور معہ03روند ،تھانہ ویسٹریج پولیس نے کلیم اللہ کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے قابو کر لیاجبکہ تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے مری روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے جہانگیر ، کیس، جنید ، تھانہ صادق آباد پولیس نے سہیل اور وقاص اللہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔
دوسری طرف راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 07ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی رقم 28060/-روپے اور 04عدد موبائل برآمد کر لئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر واہ پولیس کو اطلاع ملی کے نواب آباد کے علاقے میں چند اشخاص بذریعہ تاش جواء کھیل رہے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے07ملزمان بابر ، یوسف، رضوان ، احسن ، واجد ، نعمان اور وقاص کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی رقم 28060/-روپے اور 04عدد موبائل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مصنف کے بارے میں