چین کی یورپ کے لیے مال بردار ٹرین سروس میں اضافہ

چین کی یورپ کے لیے مال بردار ٹرین سروس میں اضافہ

بیجنگ:  چین کی ریلوے کنٹینر ٹرانسپورٹ کارپوریشن لمٹیڈ (سی آر سی ٹی ) جو  چین اور یورپ کے درمیان مال برداری کی نقل و حمل میں مدد دیتی ہے بدھ کو بتایا کہ یورپ کو اس کی سروسز میں اضافہ ہوا  ہے۔

چین کی سرکاری ریلوے نیوز پور ٹل ہے کی ایک رپورٹ کے مطابق سال رواں کے پہلے چار مہینوں میں یورپ کے لئے کمپنی کی 886مال بردار ٹرین سروسز چلائی گئیں جو کہ 163فیصد سالانہ زائد ہیں۔ دریں اثنا وسطی مغربی ایشیائی ممالک کیلئے سی آرسی ٹی کی مال بردار سروسز  میں بھی 64فیصد سالانہ کا اضافہ ہوا ہے،2017 کے پورے سال کے لئے کمپنی یورپ کے لئے 2200مال بردار ٹرین سروسز  جبکہ وسطی اور مغربی ایشیائی ممالک کیلئے مزید 2000سروسز چلانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

 8اپریل سے 14اپریل کے دوران یورپ کیلئے مجموعی طورپر 71مال بردار ٹرین سروس کا اہتمام کیا گیا جو ہفتہ وار بلند ریکارڈ ہے۔کمپنی نے بتایا کہ 2017ءکے لئے اس کی جاری آمدن 6بلین یوآن (869ملین امریکی ڈالر ) سے تجاوز کرسکتی ہے ، یہ اضافہ فرم کے بین الاقوامی ریلوے لاجسٹکس سسٹم میں بہتری کی وجہ سے ہوا ہے ۔

مصنف کے بارے میں