روئی کے آفیشل سپاٹ ریٹس 6700 روپے اور 7180 روپے پر بند

روئی کے آفیشل سپاٹ ریٹس 6700 روپے اور 7180 روپے پر بند

کراچی:  روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو روئی کی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 700 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 180 روپے پر برقرار رہے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاﺅ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 835 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 325 روپے پر بند ہوئے۔

مصنف کے بارے میں