امریکا میں مظاہرے جاری،ٹرمپ ٹاور کی طرف مارچ، نومنتخب صدر کی سیکیورٹی سخت

امریکا میں مظاہرے جاری،ٹرمپ ٹاور کی طرف مارچ، نومنتخب صدر کی سیکیورٹی سخت

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے صدر منتخب ہونے پر امریکا بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں ۔ مختلف شہروں میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور انھوں نے ڈونلڈ کو امریکی صدر ماننے سے انکارکردیا۔ مظاہرین نے ٹرمپ ٹاور کی طرف مارچ کیا۔

نیویارک میں جاری احتجاج  میں احتجاجی مظاہرین نے ٹرمپ ٹاور کی طرف مارچ کیا تووہاں مقیم نومنتخب صدر اور ان کے خاندان کی حفاظت کے لیے سیکورٹی بڑھادی گئی اور بڑے بڑے کنٹینر رکھ کر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی۔

مین ہیٹن میں بھی نومنتخب صدر کےخلاف ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے نعرے بھی لگائے۔ ٹیکساس، ٹنیسی، نیشویلی، الی نوئے، ایریزونا ،فلاڈلفیا ، اوریگن، سیاٹل سمیت امریکا کے کئی شہروں میں بھی ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا صدر ماننے سے ہی انکار کردیا۔