پاکستان،نیوزی لینڈ اے کے مابین سہ روزہ وارم اپ میچ کل سےشروع ہوگا

پاکستان،نیوزی لینڈ اے کے مابین سہ روزہ وارم اپ میچ کل سےشروع ہوگا

نیلسن: پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کے مابین سہ روزہ وارم اپ میچ کل سے 13 نومبر تک نیلسن کے سیکسٹن اوول گراﺅنڈ پر کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کےلئے نیوزی لینڈ میں موجود ہے،ان کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں اور کیویز ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 نومبر تک سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں