اپوزیشن کا الیکشن ایکٹ 2017 کا معاملہ سینیٹ میں اٹھانے کا اعلان

اپوزیشن کا الیکشن ایکٹ 2017 کا معاملہ سینیٹ میں اٹھانے کا اعلان

اسلام آباد: اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن ایکٹ جس میں ترمیم کر کے حکومت نے پارٹی سربراہ کے لئے نا اہلی کے قانون میں ترمیم کر دی تھی۔

اب اپوزیشن نے دوبارہ الیکشن ایکٹ 2017 کی کلاز 203 میں ترمیم سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔

پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمن اور فرحت اللہ بابر کی جانب سے الیکشن ایکٹ میں جمع کرائی جانے والی ترمیم میں تجویز کیا گیا ہے کہ نا اہل قرار دیئے جانے والا شخص پارٹی کا سربراہ یا عہدیدار نہیں بن سکے گا۔ جو شخص ممبر قومی اسمبلی بننے کا اہل نہیں ہو گا وہ پارٹی کا عہدیدار یا سربراہ بھی نہیں بن سکے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں