شارجہ میں اے سی کا پانی جمع کرنے والے ٹب میں گرنے والی بچی بال بال بچ گئی

شارجہ میں اے سی کا پانی جمع کرنے والے ٹب میں گرنے والی بچی بال بال بچ گئی

شارجہ میں اے سی کے پانی کو جمع کرنے والے بڑے ٹب میں 13 ماہ کی بچی کے  گرنے سےشدید چوٹیں تو آئی  تاہم بچی  ڈوبنے سے بال بال بچی۔ تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور واقعے کی تحقیقات کیں جبکہ زخمی بچی کو اسکے والدین خود سے القاسم اسپتال لے جا چکے تھے۔ 

پولیس کو تحقیقات سے پتہ چلا کہ بچی گھر میں کھیل رہی تھی کہ کھیلتے کھیلتے باہر آ گئی اور کنٹینر میں گر گئی۔بچی کی والدہ نے بچی کو گھر میں نہ پا کر باہر آکر دیکھا تو بچی کنٹینر میں گری ہوئی تھی جس پروالدہ ہواس باختہ ہو گئی۔ والدہ نے فورا بچی کو کنٹینر سے باہر نکالا اور اسپتال لے گئی۔ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ تاہم اسکا علاج جاری ہے۔