کینیا: دہشتگردوں کی یونیورسٹی وین پر فائرنگ، 2ہلاک متعدد زخمی

کینیا: دہشتگردوں کی یونیورسٹی وین پر فائرنگ، 2ہلاک متعدد زخمی

مباسا:کینیا میں نا معلوم افراد نے طلبا کو لیجانے والی یونیورسٹی کی گاڑی پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میںیونیورسٹی کی 2خواتین ملازمین ہلاک ،جبکہ متعدد طلبا زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس واقعے کے متعلق ریجنل پولیس چیف کا کہنا تھا کہ یہ حملہ شدت پسند تنظیم ”الشاب “ کے دہشت گردوں کی ہو سکتی ہے کیو نکہ اس سے قبل بھی وہ اس طرح کی دہشت گردی کی کارروئیاں کرتے رہتے ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے اس حملے میں یونیورسٹی سٹاف کی دو خواتین کے مارے جانے کی بھی تصدیق کی ہے جبکہ ڈرائیور اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ بس طلبا کو ان کے ہاسٹل سے یونیورسٹی کیمپس میں لارہی تھی کہ گھات لگائے بیٹھے تقریباً 10 مسلح افراد جھاڑیوں سے نمودار ہوئے اور طلبا کو لے جارہی گاڑیوں پر گولیاں داغناشروع کردیں۔
واضح رہے کہ صومالی دہشت گرد گروہ” الشباب“ آئے روز کینیا صومالیہ سرحد اور کینیا ساحل سے متصل علاقوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔