بھاگو مت عمران نیازی تلاشی دو، عائشہ گلالئی کی للکار

بھاگو مت عمران نیازی تلاشی دو، عائشہ گلالئی کی للکار

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی پر مختلف الزامات عائد کر کے پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والی عائشہ گلالئی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا عمران نیازی تلاشی دو بھاگ کیوں رہے ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج اخلاقی طور پر کرپٹ شخص مالی کرپشن کی بات کر رہا ہے اگر میں نے جھوٹا الزام لگایا ہوتا تو آج میرے خلاف عمران نیازی دعویٰ کرتے۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان نہ سپریم کورٹ جاتے ہیں نہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش ہوتے ہیں اور نہ اپنا موبائل فرانزک آڈٹ کے لیے نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں تو پارلیمانی کمیٹی میں اپنا موبائل پیش کروں گی عمران کو بھی اپنا موبائل دینا ہو گا۔ عمران خان اب جھوٹ اور تہمت کی سیاست کر کے قوم کو اپنا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں۔

گلالئی کا مزید کہنا تھا عمران خان شدید خوف اور گھبراہٹ میں مبتلا ہیں اور چار سال سے ان کو میری کرپشن نظر نہیں آئی اب کرپشن کے الزام لگا کر خواتین کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں